خورشید شاہ کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں۔فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان سندھ پہنچے ہیں،خورشید شاہ کی نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں ، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سند ھ کے عوام کی عدالت میں ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جب سے عمران خان سندھ پہنچے ہیں،خورشید شاہ کی نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں اوراب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
جب سے عمران خان سندہ پہنچے ہیں، خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑ گئی ہیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندہ کے عوام کی عدالت میں ہیں اور اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وقت دور نہیں جب باقی پورے ملک کی طرح سندہ کے عوام کو اس جبر اور استبداد سے نجات ملے گی ڈاکو راج کا خاتمہ ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2019
انہوں نے کہا کہ وہ و قت دورنہیں جب سندھ کے عوام کواس جبرسے نجات ملے گی اورڈاکو راج کاخاتمہ ہوگا۔سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں لگتا رہا، ارب ہا روپیہ جعلی اکاؤ نٹس کے ذریعے ، ماڈلز کے ذریعے فرنٹ مین کے ذریعے باہر گیا، یہ سند ھ کے لوگوں کا پیسہ تھا شہید بینظیر اور بھٹو کا نام تک یہ لوگ بیچ کر کھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔