ایدھی ایئرایمبولینس سروس میں ایک اور جہاز کا اضافہ

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایدھی ایئرایمبولینس میں ایک اور جہاز کا اضافہ کر دیا ۔فیصل ایدھی کے مطابق بڑے حادثات کی صورت میں فری ایئرایمبولینس سروس فراہم کی جائیگی۔ نیا طیارہ سیسنا206 بیٹرے میں شامل کر لیا ، ساڑھے پانچ کروڑروپے مالیت کاطیارہ جدید آلات سے لیس ہے، گلاس کارپٹ پرمشتمل جنرل ایوی ایشن کا یہ پہلا طیارہ ہے، ایدھی ائیرایمبولینس میں شامل ہونیوالا طیارہ چھ سیٹر ہے،طیارے سے دشوارگزارعلاقوں سے مریضوں کو فوری طبی امداد دی جاسکے گی، طیارے کا فی گھنٹہ کرایہ 50 ہزار روپے ہے۔ اس سے قبل ایدھی ایمولینس سروس کے پاس فائپرسنکا طیارہ تھا،فائپرسنیکا کافی گھنٹہ کرایہ70 سے80 ہزار روپے ہے، فیصل ایدھی نے کہا کہ بڑے حادثے کی صورت میں ائیرایمبولینس سروس مفت فراہم کی جاتی ہے۔ائیرایمبولینس سروس کی مشکلات کے کا ذکر کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ صرف موسم کی خرابی اور ائیراسپیس بند ہونے سے آپریشن میں دشواریاں پیش آتی ہیں، بھارتی دراندازی کی وجہ سے ائیراسپیس بند تھا اور ایسی صورتحال میں خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔