دو نو عمر جاپانی شہری آسٹریلیا کی ایک نہر میں ڈوب کر ہلاک

مشرقی آسٹریلیا کے جزیرہ فریزر پر واقع میک کینزی نہر میں دو نوعمر جاپانی شہری ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ کوئینزلینڈ کی پولیس نے ہفتہ تیس مارچ کو بتایا کہ ایک سیاحتی گروپ میں شامل دو سولہ سالہ جاپانی شہری جمعے کی دوپہر سے لاپتہ تھے۔ بعدازاں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران دو نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ جزیرہ فریزر عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے اور سیاحوں کے لیے مشہور تفریحی مقام بھی ہے۔