خیبرپختونخواکےعوام تبدیلی لاسکتے ہیں توسندھ کےعوام کیوں نہیں؟:شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، گزشتہ 10 سال سے ہی سندھ کے حالات ابتر ہوئے ہیں، جو وفاق کی جماعت تھی وہ اب اندرونِ سندھ تک محدود ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی کی تنزلی کی وجہ سندھ کے عوام جانتے ہیں۔ گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ ذوالفقار مرزا، صفدر عباسی اور دیگر لوگ بیٹھے ہیں، گھوٹکی پنجاب اورسندھ کوجوڑتا ہے، میں نے جب پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا تو پہلے جلسے کیلئے گھوٹکی کا انتخاب کیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جووفاق کے نمائندہ تھے، وہ وفاق کی نمائندگی نہیں کر رہے، جو وفاق کی علامت تھے، وہ بلوچستان میں ہیں نہ خیبرپختونخوا میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو وفاق کی علامت تھے وہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی نظر نہیں آتے، جو وفاق کی جماعت تھی وہ اب اندرونِ سندھ تک محدود ہو گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی سوچ وفاق کی ہے اوروفاق کی علامت بنے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دے کر ملک میں تبدیلی لانی ہے اور نیا پاکستان بنانا ہے