سیلکٹڈ حکومت کو چلانے میں نیب کا اہم کردار ہے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست نیب سے شروع اور نیب پر ختم ہوتی ہے۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پر بھی الزام ہے تاہم اس کو گرفتار نہیں کیا جاتا، یہ سلیکٹڈ احتساب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے گڑھی خدا بخش آنے کے لیے ٹرین کا سفر کیا، پیپلزپارٹی عوام کے حقوق اور وسائل چھیننے نہیں دے گی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے حلقے میں نہیں جاتے اور وہاں وقت نہیں دیتے، عوام گھوٹکی کے جلسے میں اسٹیج پر بیٹھے لوگوں کو پہچانیں یہ آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے پاس ذمیداریاں زیادہ ہیں تو وسائل اور پیسا بھی زیادہ ہونا چاہیے، ملک کے عوام ان کی شکلیں پہنچانیں یہ آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں، عمران خان کرپشن ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق عمران خان کا بیان نامناسب تھا، ہم چاہتے ہیں کہ پڑوسی ملک کے مسئلے کا کوئی نتیجہ نکلے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان نمایندے ہی کرسکتے ہیں، وہان کے منتخب نمایندوں کے خلاف کسی کو بیان نہیں دینا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہیے اس کا انتخاب وہاں کے لوگوں کو کرنا ہے۔