معجزات سے بھرے القرآن پارک کا افتتاح

دنیا کے پہلے عظیم و شان قرآن پارک کا متحدہ عرب امارات میں افتتاح کردیا گیا ، اس پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے جبکہ قرآن پاک کے کرشمے اور واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی،یہاں جانے والوں کوان معجزات کے بارے میں معلوم ہوگا جن کا قرآن مجید میں ذکر آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے علاقے الخوانیج میں قرآن پارک کے نام سے دنیا کے پہلے عظیم و شان پارک کھول دیا گیا۔اس پارک میں عوام کے لئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے، یہ پارک مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے جڑے لوگوں کو اسلام کے بارے میں کافی آگاہی فراہم کرے گا۔اس پارک میں نہ ایک ایئرکنڈیشنڈ غار بھی ہے، جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔پارک میں ایک ایڈمنسٹریشن بلاک کے علاوہ اسلامک گارڈن، بچوں کے کھیلنے کے لیے مخصوص ایریاز، عمرہ کارنر، قرآن مجید کے معجزات کا اظہار کرتے مناظر، پہاڑیاں، صحرائی باغ، جھیل جبکہ دوڑ کے لیے شاندار ٹریک، سائیکلنگ ٹریک، ریتلا واکنگ ٹریک، اور واش رومز کی سہولت بھی موجود ہیں۔دبئی میونسپلٹی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اعلان کیا تھا قرآن پارک 29مارچ کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ قرآن کریم اور سنت میں بیان کردہ پارک کی بہت ساری سہولیات کا لطف اٹھاسکیں۔یہ پارک 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے 60ہیکٹائر پر مشتمل ہے۔