صدر ڈاکٹر عارف علوی کی حمید ہارون کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا صدر، رمیزہ نظامی کو سینئر نائب صدر اور دیگر عہدہ داروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حمید ہارون اور سرمد علی کو آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) کے متفقہ صدر اور سیکریٹری جنرل کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے رمیزہ نظامی کو بھی مبارکباد دی جو سینئر نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ممتاز طاہر ،منیر گیلانی،شہاب زبیری کو بھی مبارکباد دی جو بلترتیب نائب صدر،جوائنٹ سیکرٹری اور فنائنس سیکرٹری منتحب ہوئے۔ انہوں نے اے پی این ایس کے اے جی ایم کی طرف سے 35 اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب میں اپنی خوشی کا اظہار کیا، جس میں بڑے قومی اور علاقائی اخبارات اور میگزین شامل ہیں.انہوں نے امید ظاہر کی کہ اے پی این ایس کے نئے منتخب شدہ نمائندے ذمہ دارنہ اور معتبر صحافت کے لئے کام کریں گے اور حکومت- میڈیا تعلقات نئے منتخب شدہ نمائندوں کے دور میں مضبوط اور فائدہ مند ثابت ہوں گے .