1 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ٹرمپ نے امریکیوں کو خبردار کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم وطنوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس پر پریس بریفنگ میں خبردار کیا کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک محدود رہی تو یہی کامیابی ہوگی، 2 ہفتوں تک اموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں تک ہر شخص حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرے۔ امریکی صدر نے اسپتالوں پر وینٹی لیٹرز ذخیرہ کرنے کا بھی الزام لگا دیا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یکم جون تک ملک بحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، تاہم فتح سے پہلے فتح کے اعلان سے بدتر کوئی اور چیز نہیں ہوگی۔