دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 005 ہو گئیں

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی، وائرس سے متاثرہ 34,005 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے عالمی سطح پر اموات کی تعداد 723,328 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اب تک 151,766 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 ہزار 779 ہو گئیں، 97 ہزار سے زائد متاثر ہیں، اسپین میں وائرس 6803 جانیں نگل گیا، 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ چین میں 3300 افراد کرونا وائرس سے ہلاک جب کہ81 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ ایران میں وائرس سے اموات کی تعداد 2640 ہو گئی، اور 38 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔