اسلام آباد،ایک اور خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق

پمز اسپتال میں ایک اور خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ خاتون دو ہفتے قبل بیرون ملک سے پاکستان پہنچیں تھیں۔اسلام آباد کے پمز ہسپتا ل میں ہری پور کے علاقے کھلابٹ کی رہائشی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی سی ہری پور نے کھلابٹ علاقے کو سیل کردیا جبکہ پولیس نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دو ہفتے قبل انگلینڈ سے آئی تھی