کورونا: ایران میں 21 اعشارہ 3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان
ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے 21 اعشاریہ 3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر حسن روحانی کی زیر صدارت نیشنل ہیڈکوارٹرز میں پیکج کی منظوری دی گئی۔حکومتی ترجمان علی ربیعی نے بتایا کہ یہ رقم گھروں میں موجود افراد، مزدوروں اور معاشرے کے غریب طبقے میں تقسیم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے سے انکار کیا ان کے کاروباری نقصان کےلئے ایک کروڑ 60 لاکھ یورو قرض کے طور پر دیا جائے گا۔علی ربیعی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کےلئے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔