سعودی عرب ، دو شہروں میں ذخیرہ کیے گئے 50 لاکھ میڈیکل ماسک ضبط
سعودی حکام نے دو شہروں سے 50 لاکھ سے زیادہ میڈیکل ماسک ضبط کر لیے ۔ انھیں مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق وزارت تجارت نے 11 لاکھ 70 ہزار ماسک دارالحکومت الریاض سے شمال مغرب میں واقع شہر حایل میں ایک پرائیویٹ اسٹور سے ضبط کیے اور 40 لاکھ سے زیادہ ماسک مغربی شہر جدہ میں ایک گودام سے ضبط کیے گئے ۔ انھیں تجارتی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔وزارت نے کہا کہ اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ضبط کیے گئے ماسک کھلی مارکیٹ تقسیم کیے جائیں گے