شہر قائد کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کی ٹیسٹنگ روک دی گئی

شہر قائد میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرسول، ڈاؤ میڈیکل، اوجھا کیمپس اور ایس آئی یو ٹی میں کورونا کی تشخیص روک دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول، ڈاؤ میڈیکل، اوجھا کیمپس اور ایس آئی یو ٹی میں کورونا کی تشخیص روکنے کی وجہ ٹیسٹ کٹس ختم ہونا ہے،جس کی وجہ سے اسکریننگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔جس کے باعث کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اسپتالوں میں قائم کی گئی ڈیسک بھی مریضوں کو اسکریننگ کیلئے ٹالنے لگیں ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے بجائے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل آغا خان میں بھی اسکریننگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔