کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر پی ٹی آئی فرانس ویڈیو لنک اجلاس

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا ویڈیو لنک اجلاس زیر صدارت شیخ نعمت اللہ منعقد ہوا۔ جس میں فرانس میں لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہزاروں افراد کے اضافہ اور اموات پہ انتہائی دکھ کا ظہار کیا گیا ۔اور پاکستانی کمیونٹی کے تین افراد کی وفات پہ فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ تشویشناک صورتحال پہ خصوصی طور پہ فرانس اور تمام ہمسایہ یورپی ممالک کی صورتحال پہ غور کیا گیا ۔قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ نے اجلاس کے شرکاء کو کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال اور اس مشکل گھڑی میں اوورسیز پی ٹی آئی کی الیکٹڈ باڈیز ،سینیر رہنماؤں اور پاکستان میں اعلی حکام سے رابطوں کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا ۔
اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق مشکل کی اس گھڑی تحریک انصاف فرانس کمیونٹی کی مدد اور تعاون کے لیے ہر وقت حاضر ہے ۔ اور تمام کارکنان اس مشکل گھڑی میں پاکستانی کمیونٹی کی امداد کے لیے مکمل اور مستقل رابطہ میں رہیں گے ۔
اور پاکستانی کمیونٹی سے ہماری درخواست ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے حکومت فرانس کی طرف سے دی گئی ہدایات پہ پوری طرح عمل کریں اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں۔ کسی بھی قسم کی معلومات اور تعاون ، مدد کے لیے پی ٹی آئی فرانس کے عہدیداروں
سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔آپ کے نام اور معلومات کو افشا نہیں کیا جائے گا۔ویڈیو لنک میٹنگ میں تحریک انصاف فرانس کے چئرمین چوہدری گلزار لنگڑیال ، قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ ، جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز جٹ اور دیگر نے شرکت کی