پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

تفصیلات کے مطابق پشاور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،اس کے علاوہ مانسہرہ ،ہری پور،لوئر دیر،صوابی،مالاکنڈ،باجوڑ،نوشہرہ،کوہاٹ اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔