صدرکا یو ای ٹی ٹیکسلا میں قرنطینہ مرکز کادورہ

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کے روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرخاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ صدر کو بتایا گیا کہ قرنطینہ مرکز میں تقریباً چھ سو مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے قرنطینہ مرکز میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔