افغانستان، طالبان کے حملوں میں27 سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں27 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان نے شمال مشرقی صوبے تخار میں ایک سینئر پولیس افسر کے دفتر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں13 پولیس اہلکار ہلاک اور مذکورہ افسر زخمی ہوگیا۔جنوبی صوبے زابل میں حکومتی چوکیوں پر طالبان فورسز نے حملہ کرکے کم از کم گیارہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔جنوبی صوبے ہلمند اور شمالی صوبے بغلان میں طالبان کے حملوں میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔