بھارت کی ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، بگلیہار ڈیم پر روک لیا ۔
سیالکوٹ : بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر کے بگلیہار ڈیم پر روک لیا ۔ دریائے کے پانی کی آمد سات ہزار 31 کیوسک رہ گئی، 97 فیصد دریا خشک ہوگیا ۔ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے ۔ بھارت نے معمولی پانی چھوڑ کر دریائے چناب کو خشک اور سیالکوٹ،نارووال اور گوجرانوالہ و مختلف اضلاع کی نہروں و فصلوں کو نقصان پہنچایا ۔ دریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپر چناب میں پانی کا بہاؤ دو ہزار چھ دو کیوسک اور نہر اپر چناب میں پانچ ہزار چھ سو کیوسک رہا ۔ مقبوضہ کشمیر دو دریاؤں دریائے مناور توی کے آٹھ سو بائیس کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے ایک ہزار چار سو انچاس کیوسک پانی سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد 9 ہزار تین سو دو کیوسک رہی۔