کورونا سے متاثرہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیک خواہشات اور دعاﺅں پر سب کا شکر یہ ادا کردیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوے ڈاکٹر عارف علو ی نے کہا کہ میں نیک خواہشات اور دعاوں پر سب کا مشکور ہوں کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔بہت ساری دعاوں کے سبب میں آج بہتر محسوس کر رہا ہوں، وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر علوی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے آج ان سے آئیسولیشن میں رہنے کا اپنا تجربہ شیئرکیا تھا۔
میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا مشکور ہوں کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔بہت ساری دعاؤں کے سبب میں آج بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا۔ @ArifAlviUpdates اکاونٹ سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 30, 2021