عظمیٰ بخاری تبدیلی سرکار پر برس پڑیں۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی حکومت ”خیالی پلاؤ“اور سبز باغوں“کے درمیان گشت کررہی ہے۔عوامی سرگرمیوں پر پابندی لیکن حکومتی پراگرامز مسلسل جاری ہیں۔شادیوں میں کورونا آتا ہے عمران اور بزدار کے جلسہ نما پروگرامز میں کورونا چھٹی پر ہوتا ہے۔عمران خان اور عثمان بزدارنے اڑھائی سالوں سے قوم کو اعلانات والی ”ٹرک کی بتی“کی پیچھے لگایا ہے۔عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا بھی وعدہ کیا تھا،وہ گھر مریخ پر بن رہے ہیں؟مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاعثمان بزدار نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے ایک دن قبل لاہور کیلئے 31ارب کے منصوبوں کا اعلان کیا۔عثمان بزدارچار ماہ بعد بھی لاہور میں ایک گلی نہیں بنا سکے۔تبدیلی سرکارکی حکومت ”خیالی پلاؤ“اور ”سبز باغوں“کے درمیان گشت کررہی ہے۔عثمان بزدار چنیوٹ اور گوجرنوالہ کے باسیوں کو سبز باغ دیکھانے پہنچے ہیں۔ارھائی سال نالائق اور نکھٹو کچھ کر نہیں سکے۔اب کورونا وباء کے دوران لوگ جمع کرکے جھوٹے اعلانات کررہے ہیں۔عوامی سرگرمیوں پر پابندی ہے لیکن حکومتی پروگرامز مسلسل جاری ہیں۔شادیوں میں کورونا آتا عمران اور بزدار کے جلسہ نما پروگرامز میں کورونا چھٹی پر ہوتا ہے۔ان لوگوں کے پاس زہر کھانے کے پاس نہیں عوام کو اربوں روپے کے نمائشی پلان دے رہے ہیں۔وفاق اور پنجاب نے کورونا کے نام پر اربوں کا چندہ وصول لیکن عام آدمی کیلئے ویکسین گوہرنایاب بن گئی ہے۔حکومتی اتحادیوں کے بچوں کو گھروں میں جاکر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔غریب ہسپتالوں میں طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے مر بھی جائے تو بے حس حکمرانوں کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔