وزیر اعظم کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان کوروناوائرس کو شکست دنیےمیں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان میں وائرس کی کوئی علامات باقی نہیں ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کام کرنا شروع کر دیاہے اور ان میں اب کورونا وائرس کی اب کسی قسم کی علامات نہیں رہیں ،وزیرزعظم عمران خان قومی اور بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کر رہے ہیں ، گائیڈ لائنز کے مطابق عمران خان کو اب کورونا ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی عمران خان کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجویزد ی ہے ۔ جس کے بعد وزیراعظم نے اپنی زمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔