پاکستان میں جاپانی سفیرکی نیول چیف سے ملاقات، پاکستان کی تعریف کی
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کونینوری متصودہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق جاپانی سفیر نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشقوں کے انعقاد کے ذریعے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کو سراہا۔جاپانی سفیر نے امن مشقوں میں دنیا بھر کے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔