گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر خزانہ محمد حماد اظہر، وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔