آرمی چیف سے یورپین یونین، کینیڈا اور ڈنمارک کے سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین، چین، کینیڈا، ڈنمارک کے سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین، چین، کینیڈا، ڈنمارک کے سفراء نے جی ایچ کیو میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پاکستان، یورپین یونین ممالک اور کینیڈا کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ مفید، کثیر الجہتی، باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔