بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے ایشین کرکٹر بن گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرلیے اور وہ چارہزار رنز بنانے والےپہلے ایشین کرکٹر بن گئے ہیں۔ پاکستانی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی اننگز میں 15واں رنز مکمل کیا جس کے بعدوہ تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پلیئر بھی بن گئے۔ اس سے قبل ہاشم آملہ نے81 اننگز ، جو روٹ نے 91 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 93 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ اس کے علاوہ بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 4ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔ بابر سے قبل پاکستان سے تیز ترین 4ہزاررنز محمد یوسف نے 110 اننگز میں بنائے تھے۔