وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال پر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے،عمران خان کھڑا ہوا ہے، آخری گیند تک مقابلہ کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست اب شروع ہوچکی ہے، وزیراعظم نے ڈھائی بجے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے، فواد صاحب نے دس صحافیوں کو بھی بلایا ہوا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک عالمی سازش ہے اور دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھاؤں گا۔