ابھی تک وزیراعلی پنجاب کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاکہنا ہے کہ انہیں ابھی تک وزیراعلی پنجاب کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ زرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دوروز بعد بھی وزیراعلی کا استعفیٰ موصول نہ ہوسکا ۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مجھے ابھی تک وزیراعلی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ، استعفیٰ ملنے پر قانون کے مطابق اس کی تصدیق کروں گا اور مکمل تصدیق کے بعد استعفیٰ منظور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا ہے ، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مرکز میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد گورنر کو بھیجا جائیگا۔ خیال رہے کہ وزیراعلی کے استعفے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا ایوان سے مکمل انتخابی عمل ہوگا، آئین کے آرٹیکل 130/8 کے تحت وزیراعلی کا استعفیٰ گورنر منظور کریں گے۔