پاکستان کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے ہر قیمت چکائیں گے : وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیر خزانہ اسحق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے ۔اس موقعے پر ڈی جی آئی ایس آئی نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا خفیہ اطلاعات دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔جبکہ ان کے متعدد حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے ۔اس موقعے پر وزیراعظم نے کہا قوم کو آئی ایس آئی پر فخر ہے۔جبکہ دہشتگردی کیخلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔نواز شریف کا کہنا تھا محفوظ،پر امن اور خوشحال پاکستان کی راہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سب سے بڑے چیلنج ہیں۔وزیراعظم نے بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔اور کہا پاکستان کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے ہر قیمت چکائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا قیمت پر پاکستان کو محفوظ اور پر امن بنائیں گے۔محمد نواز شریف نے بھارتی سیاستدانوں کے بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا وطن عزیز کیخلاف کسی بھی اقدام کو روکنے کےلئے ٹھوس اور جامع اقدامات کریں گے-