عمر کوٹ میں خاتون کےہاں دھڑجڑی بچیوں نےجنم لیا ہے،بچیوں کوکراچی منتقل کردیا گیا

May 30, 2016 | 17:14

عمرکوٹ کی رہائشی شازیہ کے گھر پیدا ہونے والی دھڑ جڑی بچیوں کا کراچی منتقلی کے بعد قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں میڈیکل معائنہ جاری ہے، ہسپپتال انتظامیہ کے مطابق کم عمر ہونے کی وجہ سے دھڑ جڑی بچیوں کا فوری طور پر آپریشن ممکن نہیں، طبی معائنے کے بعد چند روز میں بچیوں کے آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا، اس سے پہلے بھی قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دھڑ جڑے بچوں کے آپریشن کئے گئے، این آئی سی ایچ کے مطابق دھڑ بڑی بچیوں کے آپریشن کے لئے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں