بھارت میں گوشت کے تاجروں کا صبرجواب دے گیا
بھارت میں ہندوں کی ہٹ دھرمی اقلیتوں کو کچلتی جا رہی ہے ،، بھارت میں گوشت کے تاجروں کا صبر جواب دے گیا ، ریاست مغربی بنگال میں تاجروں نے حکومتی حکم نامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ،،جبکہ چنئی میں یونیورسٹی کے طالب علموں نے بیف فیسٹیول منایا ،، طلباء نے کیمپس میں بیٹھ کر بیف کھایا، دو روز قبل کیرالہ میں کانگریس ارکان نے بھی بیف فیسٹیول منایا تھا،، طالب علموں نے رات گئے لان میں بیٹھ کر بیف کھایا اور حکومت کے جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی کے فیصلے کے خلاف کھل کر احتجاج کیا۔