چاہتے ہیں آئندہ الیکشن آزاد اورشفاف ہوں۔ میڈیا جھوٹی خبر کی خود تردید شائع کرے۔ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد میں اے پی این ایس کی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ صحافی برادری کی کامیابیوں کو سامنے لاتے ہیں۔ حکومت نے پہلے دن سے ہی آزادی صحافت کا فیصلہ کیا اور آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے۔ طے کیا کہ صحافیوں کے لیے کوئی سیکرٹ فنڈ نہیں ہوگا۔ حقائق پر مبنی رپورٹنگ ملک کے لیے بہت اہم ہے۔ میڈیا جھوٹی خبر کی خود تردید شائع کرے۔ سنسرشپ کسی طورپربھی ملک کےمفاد میں نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تنقید ضرور کریں لیکن اچھے کام بھی سامنے لائیں۔ آج تک ہتک عزت کے کسی کے دعوے کی رقم کسی نے وصول نہیں کی۔ ہتک عزت کے دعوے سے کسی کی صرف پگڑی اچھالی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑی مشکلات آئیں لیکن حکومت نے ترقی کا سفر جاری رکھا۔ہم چاہتےہیں آزاداورشفاف الیکشن ہوں۔ بلوچستان میں جس طرح ہوا اگرایسی ہی آیندہ انتخابات میں ہوا تو یہ ملک کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔ حکومت نےبعض شعبوں میں پینسٹھ سال جتنا کام کر دکھایا ۔ دوہزار تیرہ کے پاکستان کو بہت بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔