کراچی میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، درجہ حرات تنتالیس ڈگری کو چھونے لگا۔
کراچی والوں کے سروں پر ہیٹ سٹروک کی تلوار بدستور لٹک رہی ہے، سورج بدستور آنکھیں دکھانے میں مصروف ہے، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں کا پارہ ہائی ہے، شدید گرمی روزہ داروں کا امتحان لے رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں موسم شدید گرمی رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی کا پارہ تنتالیس اور چوالیس سے نیچے نہیں آرہا، سخت گرمی میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، شہر میں لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے، گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم جمعے سے سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہفتہ اور اتوار کو موسم بہتر رہنے کی توقع ہے۔
دوسری طرف اگلے دس دن کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔ دو دن تک جاری رہے گی