ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، سورج سوانیزے پرآگیا۔
ملک بھر میں سورج قہر ڈھانے لگا،، ملک کے میدانی، وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا،، شہر اقتدار میں پارہ اکتالیس، لاہور میں پینتالیس، کراچی میں اکتالیس، حیدر آباد میں پینتالیس جبکہ سکھر میں اڑتالیس تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہیگا۔
گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا،،تاہم مالاکنڈ،گلگت بلتستان میں بارش ہوئی،،جبکہ سب سےزیادہ گرمی موہنجوداڑو،شہیدبینظیرآباد،لاڑکانہ،دادو،جیک آباد،لسبیلا،سبی، بہاولنگر،روہڑی،سکھر،پڈعیدن، تربت اوررحیم یارخان میں ریکارڈ کی گئی۔۔