چوہدری نثار مین بچپنا ہے ان کی وجہ سے مجھے نوازشریف سے ڈانٹ پڑ تی تھی۔ شہباز شریف
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے، انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔راجن پور کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نوازشریف کے دوست اوران کے خلاف ہوتے تھے اور ان کی شکایت کی وجہ سے نوازشریف سے انہیں ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔شہبازشریف نے بتایا کہ چوہدری نثار نے 1988 میں بھی نواز شریف سے انہیں جھاڑ پلوائی تھی، ان کو بچوں کی طرح منانا پڑتا ہے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار اب بھی مان جائیں گے ؟ جس پر وزیراعلی پنجاب نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔