سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی
کراچی: کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہےکہ بن قاسم پاور پلانٹ پر پرزے کی تنصیب کے بعد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ پرکے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران فریقین کے وکلا کے درمیان تند وتیزجملوں کا تبادلہ ہوا۔کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ، سی ای او کے الیکٹرک کو توہین عدالت کا نوٹس جاریسماعت کے موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں کہا گیاہےکہ بن قاسم پاور پلانٹ کی خرابی پر چند علاقوں میں لوڈشیدنگ کی جارہی تھی تاہم پلانٹ پرپرزے کی تنصیب کے بعد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔