الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم،،وزرائے اعلیٰ اور وزرا کو حلف اٹھانے کے تین روز میں اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی
الیکشن کمیش نے نگران حکومت کو بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا پابند کردیا،،نگران وزیراعظم ،،وزرائے اعلیٰ اور وزرا حلف اٹھانے کے تین روز کے اندر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہوں گے،،الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ اور وزرا کو اپنی شریک حیات اور زیرکفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حلف اٹھانے کے بعد تین روز میں جمع کرانے ہوں گے،الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ کی شق دو سو تیس کے تحت نگران وزیراعظم،، وزرائے اعلیٰ اور وزرا اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں