فوج پر حملہ کرنیوالوں کو ایوان میں لانے کا مطالبہ سیاست نہیں ہے،معاون خصوصی فردوش عاشق کابلاول کے بیان پرردرعمل

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فوج پر حملہ کرنیوالوں کو ایوان میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،شرپسندوں کو ایوان میں لانے کا مطالبہ سیاست نہیں ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آج بلاول کی پیشی کے موقع پر خواتین کو شیڈو کے طور پر استعمال کیا۔ نیب سوال پوچھتی ہے تو یہ میں میں کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج پر حملہ کرنیوالوں کو ایوان میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاک افواج پر حملہ کرنیوالوں کو ایوان میں بلانے کا مطالبہ کرکے آپ اپنی ماں کے نظریے سے ہٹ رہے ہیں۔ نابالغ سیاستدانوں کو مزید سیاسی بلوغت چاہیے.ان کا کہنا تھا کہ نیب جو سوال پوچھتا ہے اس کا جواب دیا جائے۔ کچھ سیاسی جماعتیں کارکنان کو ایندھن بنانا چاہتی ہیں۔ بلاتی انھیں نیب ہے اور یہ کارکنان کو بلا لیتے ہیں، جیسے کوئی قلعہ فتح کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج نیب کی پیشی پر سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہوئی۔ کچھ سیاسی جماعتیں وفاق کی نمائندگی کی بجائے سندھ کے کچھ اضلاع تک محدود رہ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دل میں غریب کا احساس ہے، عوام کو ریلیف فراہم کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کو ایوان میں لانے کا مطالبہ سیاست نہیں ہے، نیب دفتر کے باہر خواتین کو ڈھال بنا کر پولیس کے سامنے کھڑا کیا گیا۔ بہادری کا مظاہرہ کرنا تھا تو اکیلے نیب کے دفتر جاتے۔انہوں نے کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ بکری کو احتساب کی چھڑی پڑے گی تو مے مے تو نکلے گی، ’ہم سب کو عہد کرنا چاہیئے کہ ہمیں پاکستان کو آگے لے جانا ہے‘۔