اسٹاک ایکسچینج میں زبر دستی تیزی،100انڈیکس میں1000پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار حصص میں تیزی لوٹ آئی اورکاروبار میں زبردست تیزی رہی اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی بھرپور خریداری کی گئی، تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس1000 پوائنٹس سے بھی زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ جس کے بعد35900پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔78.74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ رہا،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 19.81 فیصدزائدرہا۔ مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں ایک کھرب38ارب92کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا۔ بدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور حکومت کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کیلئے مارکیٹ سپورٹ فنڈ قائم کرنے کی اطلاعات پرحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر بھرپور خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس35993پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کے اثرات محدود ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا لیکن تیزی کا تسلسل غالب رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1010.15پوائنٹس اضافے سے35959.43 پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 577.90پوائنٹس اضافے سے17179.84پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس2338.99پوائنٹس اضافے سے 58336.11 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس518.12پوائنٹس اضافے سے26097.02پوائنٹس پربندہوا۔ بدھ کو مجموعی طور پر334کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے263کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،58کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر18کروڑ24لاکھ77ہزار40 شیئرز کاکاروبارہوا، جومنگل کی نسبت 3 کروڑ 1 لاکھ 79 ہزار 10 شیئرز زائد ہیں۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب38ارب92کروڑ72لاکھ77ہزار49ر وپے بڑھ کر72 کھرب 25 ارب 33 کروڑ 17لاکھ66ہزار449 روپے ہوگیا۔ قیمتوں کے اتار چڑھاو ¿ کے حساب سے باٹاکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 63.99 روپے اضافے سے1364.00روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت53.73روپے اضافے سے1129.59روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی، جس کے حصص کی قیمت339.90روپے کمی سے7001.10روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت255.00روپے کمی سے5725.00روپے ہوگئی۔