انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں78پیسے کی کمی

بدھ کو ملکی کرنسی مارکیٹوں میںایک بار پھر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں78پیسے کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید150.50روپے سے گھٹ کر149.72روپے اورقیمت فروخت151.00روپے سے گھٹ کر150.22روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.00روپے اورقیمت فروخت150.00روپے پرمستحکم ہوگئی۔