شمالی کوریا کا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پورا پروگرام سلامتی کونسل کی قراردادوں کیخلاف ہے: امریکہ
امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پروگرام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن Ortagus نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پرامن خاتمے کیلئے مذاکرات پر توجہ دے رہا ہے۔