محمد علی سدپارہ آٹھ ہزار میٹر سے اونچی سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

عروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے آٹھ ہزار چار سو پچاسی میٹر بلند مکالو چوٹی سر کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مکالو دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی ہے۔ محمد علی سدپارہ آٹھ ہزار میٹر سے اونچی سات چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق مہم کیلئے پاک فوج نے محمد علی سدپارہ کو سہولیات فراہم کیں۔