جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط

ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریفرنس کی کاپی کا تقاضہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مخصوص لیکس سے میرا قانونی حق مجروح ہورہا ہے۔ خط کی کاپی وزیراعظم اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی بھجوائی گئی ہے