کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہناچاہیے:شیریں مزاری

انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ پوری امت مسلمہ آگے آئے اورالقدس کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اپنا فیصلہ کن کرداراداکرے۔انہوں نے اسلام آباد میں القدس کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو عالمی فورمز پر اجاگر کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہناچاہیے۔