پہلے چیئرمین کا لٹھا، اب ویڈیو مشہور ہے۔ طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے چیئرمین کا لٹھا مشہور تھا اب چیئرمین کی ویڈیو مشہور ہوئی ہے۔لاہورمیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے غیر متنازع رہنا ہے تو سب کا متوازی احتساب کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب احتساب کرنے سے نہ ڈریں، نوازشریف نے پہلے بھی عدلیہ آزاد کرائی تھی اب بھی ہم آواز بلند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مشرف کی بے ٹیم ہے، جب وزیر مشرف کی ٹیم کا ہو گا توعدلیہ کے خلاف سازش تو ہوگی۔نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کل اسلام آباد اور سری نگر میں کوئی فرق نہیں لگتا تھا، آج عوام کو ایک کلو چینی کے لیے 300 لوگوں کی لائن میں لگنا پڑتا ہے۔