مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسز کی مظاہرین پر اندھی فائرنگ، ایک شہید، 70 زخمی
مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین کی جانب سے حریت پسندوں کو بھارتی فوج کے محاصرے سے نکالنے میں مدد دینے فراہم کرنے کے دوران جھڑپوں میں ایک کشمیری شہید اور 70 افراد زخمی ہوگئے، بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو پچھے دکھیلنے کے لیے ان پر شاٹ گن پیلیٹس اور براہِ راست گولیاں برسائیں،کشمیری عوام بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں، اس لیے کشمیری نوجوان وادی میں تعینات 5 لاکھ بھارتی فوجیوں سے برسرِ پیکار ہیںبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس جب سے حریت پسندوں کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہروں میں شدت آئی ہے ایسا بہت کم ہوا ہے کہ وہ فوجی آپریشن سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوپائے ہوں۔واضح رہے کہ حریت پسند بھارت کے زیر تسلط سے کشمیر کی آزادی یا خطے کا پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اور اس کے لیے وادی میں تعینات 5 لاکھ بھارتی فوجیوں سے برسرِ پیکار ہیں۔جنوبی کشمیر کے علاقے کلگام میں ہزاروں افراد بدھ کے روز اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب انہیں اطلاع ملی کے ایک گھر کے اندر موجود 2 حریت پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ جاری ہے۔حکام کے مطابق اس دوران مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھر برسا کر جنگجوں کو بحفاظت نکلنے کے لیے ڈھال فراہم کی۔عینی شاہدین اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو پچھے دکھیلنے کے لیے ان پر شاٹ گن پیلیٹس اور براہِ راست گولیاں برسائیں، جس کے بعد 50 مظاہرین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔اس حوالے سے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اضطرابی صورتحال میں گھر کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تاہم جنگجو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے کیوں کہ ملبے میں کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ صرف 3 لوگ زخمی ہوئے جس میں سے ایک کو گولی اور 2 کو آنکھوں میں پیلٹس لگیں، تعداد میں فرق کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خراشوں کو زخم میں شمار نہیں کیا جاسکتا۔بعد ازاں ضلع شوپیاں میں فوج نے حریت پسندوں کی تلاش میں ایک رہائشی علاقے کا محاصرہ کیا تو وہاں بھی گاﺅں کے سیکڑوں رہائشیوں کی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔اس ضمن میں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حکومتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے جبکہ فوجی اہلکاروں اور جنگجوں کے درمیان جھڑپ میں ایک جنگجو بھی جاں بحق ہوا۔