حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے. بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معزز ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں، تحریک انصاف سیلیکٹڈ جمہوریت اور سیلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، تمام اختیارات عوام کو منتقل کیا جائے ورنہ سب برباد ہو جائے گا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا.