رواں سال صدقہ فطر کی کم ازکم شرح 100روپے مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمن
رواں سال صدقہ فطر کی کم ازکم شرح 100روپے مقرر کی گئی ہے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں سال جو افراد گندم کے آٹے کی قیمت کے برابر صدقہ فطر ادا کرنا چاہتے ہیں کیلئے صدقہ فطر کی فی کس شرح 100روپے، اسی طرح جو کی قیمت کے حساب سے صدقہ فطر 400 روپے، چار کلو کھجور کی قیمت کے حساب سے 1600روپے فی کس ، چار کلو گرام کشمش کی قیمت کے برابر 1920 روپے فی کس ، چار کلو پنیر کی قیمت کے حساب سے 2940 فی کس صدقہ فطر کی رقم ادا کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح فدیہ سوئم کی 30 دنوں کیلئے گندم کے آٹے کی قیمت کے لحاظ سے شرح 3000 ہزار روپے، کفارہ سوئم 60 مساکین کیلئے 6000 روپے اور کفارہ قسم ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ صاحب استطاعت حضرات صدقہ فطر، فدیہ سوئم، کفارہ سوئم اور کفارہ قسم دو کلو گرام گندم، چار کلو گرام جو،چار کلو گرام کھجور، چار کلو گرام کشمش یا چار کلو گرام پنیر کی قیمتوں کے حساب سے ادا کر سکتے ہیں۔