آرمی چیف نےدو آرمی اورایک سویلین افسرکی سزا کی توثیق کردی

آرمی چیف نےدو آرمی اورایک سویلین افسرکی سزا کی توثیق کردی، آرمی افسران،سویلین افسر کوجاسوسی کےالزام میں سزادی گئی تھی.آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نےحساس معلومات دوسرے ملکوں کولیک کی تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی جبکہ بریگییڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان اور سو یلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔