قومی لٹیروں کے اتحاد سے وزیراعظم عمران خان ڈرنے والے نہیں ہیں۔ چوہدری گلزار لنگڑیال

پاکستان کو لوٹنے والے اور عوام پر کھربوں روپے کے قرضوں کے انبار لگانے والوں کی اولادیں اپنے کرپٹ والدین کی کرپشن اورلوٹی ہوئی دولت کے بچاؤ کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں۔ لیکن ان کرپٹ اور لٹیروں کا احتساب ہوگا اور ان کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنے ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری گلزار لنگڑیال نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت گزشتہ حکومتوں کے پیدا کئے گئے مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات مشغول ہے۔ اور آئندہ چند ماہ میں مسائل میں کمی ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اندرون ملک اور اوورسیز میں سب سے زیادہ ووٹ بینک رکھنے والی پارٹی ہے۔ اور اوورسیز میں پارٹی ممبر شپ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔