آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں نیٹو کے نمائندے کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندے برائے افغانستان سرنکولس نے جمعرات کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن وسلامتی اور پاک افغان سرحدی انتظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجب کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔